یمن اور افریقہ کی ساحلی پٹی کے قریب پناہ گزینوں کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں اور 186 افراد لاپتہ ہوگئے۔
عدیس ابابا سے عرب میڈیا کے مطابق مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق کشتیاں افریقی ملک جبوتی اور یمن کے ساحلی علاقوں کے قریب ڈوبی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق امدادی ٹیموں نے 2 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا، 186 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سال 2024 میں ہارن آف افریقہ کو عبور کرنے کی کوشش میں 558 افراد اپنی جانوں ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔