27 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومقومی خبریںمضبوط پاک چین اسٹریٹجک تعاون کےلیے پُرعزم ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

مضبوط پاک چین اسٹریٹجک تعاون کےلیے پُرعزم ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان اور چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ مزید مضبوط کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں  سی پیک کے تحت مختلف اقدامات اور منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

چینی سفیر نے وزیراعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی قومی ترقی کوششوں میں اپنی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نےصدر شی جن پنگ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کی بھی تجدید کی اور چین کےصدر اور وزیراعظم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تمام بنیادی مسائل پر پاکستان کی دیرینہ اور مسلسل حمایت پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات