33 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسابق صدر یون سک یول کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ

سابق صدر یون سک یول کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ


یون سک یول — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوبی کوریا کی عدالت نے مواخذے کے شکار صدر یون سک یول کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق یون سک یول عدالت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہونے کے باوجود جیل میں ہیں اور پراسیکیوٹر کی جانب سے اپیل کرنے کا امکان ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم پر فردِ جرم، حراستی میعاد ختم ہونے کے بعد عائد کی گئی۔

یون کے وکیل نے پراسیکیوٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ صدر یون سک یول کی رہائی کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا جائے.

جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے یون سک یول کی رہائی کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے۔

صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے صدر یون سک یول جلد واپس آئیں گے، جبکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یون سک یول کی گرفتاری منسوخی کے عدالتی حکم سے مواخذے کا کوئی تعلق نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات