انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 87 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج: 841 پوائنٹس کا اضافہ
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 841 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 95 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 189 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 253 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔