32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبابر اعظم کے والد کی تنبیہ

بابر اعظم کے والد کی تنبیہ


—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی بیٹے کی حمایت میں پھر بول پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں اعظم صدیقی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے رکن اور کیپ ملنے کے بعد بابر اعظم ڈراپ ہوئے ہیں۔

اعظم صدیقی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میں پرفارم کر کے دوبارہ ٹیم میں آ جائیں گے، سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بابر اعظم کے والد کا کہنا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ کوئی پلٹ کر جواب دے تو برداشت نہ ہو، آپ ماضی ہیں دوبارہ نہیں کھیلیں گے، لوگ کہتے ہیں کہ باپ زیادہ بولتا ہے، میں بابر کا پہلا اور آخری کوچ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بابر اعظم کا ترجمان اور مینٹور بھی ہوں، میں سب سے زیادہ خیر خواہ باپ ہوں، جو چیخ و پکار کر رہے ہیں ان کی اپنے دور میں کیا کارکردگی رہی ہے؟

اعظم صدیقی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی کی ویب سائٹ ایک بار دیکھ لیا کریں، عقل مندوں کے لیے اشارہ کافی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کا اعلان کیا گیا تھا۔

بابر اعظم کو ون ڈے اسکواڈ میں تو شامل کیا گیا تھا تاہم انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات