34 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیوکرینی صدر زیلنسکی نے بنیادی طور پر معافی مانگ لی: امریکی اسپیکر...

یوکرینی صدر زیلنسکی نے بنیادی طور پر معافی مانگ لی: امریکی اسپیکر مائیک جانسن


امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن—فائل فوٹو

امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے بنیادی طور پر معافی مانگ لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیک جانسن نے کہا ہے کہ اوول آفس میں جو ہوا زیلنسکی نے اس پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیلنسکی مذاکرات پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ ملاقات کے بعد معاملات درست کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ایک بیان میں زیلنسکی نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، امریکی فوجی امداد پر یوکرین شکر گزار ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مضبوط قیادت میں امن کے لیے کام کرنے پر تیار ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات