چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت کی ٹیم پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکی ہے، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہو گا۔
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔