34 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعمر شہزاد کی شادی کی ایک اور تقریب کی تصاویر وائرل

عمر شہزاد کی شادی کی ایک اور تقریب کی تصاویر وائرل


تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکار عمر شہزاد کی مدینے  میں شادی کی ایک اور تقریب کے یادگار لمحے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

حال ہی میں عمر شہزاد کا سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے نکاح ہوا ہے جس کے بعد خوشیوں بھری تصاویر وائرل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

فروری کے اختتام پر عمر شہزاد نے اپنی شادی کا اعلان کیا اور عمرے کی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے ساتھ اہلیہ بھی نظر آئیں، لیکن پہلے ان کی شناخت کو راز میں رکھا گیا پھر اگلی پوسٹ میں شکل اور شناخت واضح کر دی گئی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینے میں نکاح کے موقع پر شانزے لودھی نے ہلکا گلابی رنگ کا عبایا اور حجاب پہنا جبکہ عمر شہزاد سفید عربی سوٹ پہنے نظر آئے۔

نکاح کے بعد اب دونوں کی شادی کی ایک اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، تصاویر میں نوبیاہتا جوڑا ایک ساتھ بے انتہا خوش نظر آ رہا ہے۔

ان تصاویر میں عمر شہزاد سیاہ عربی جوڑے میں ملبوس ہیں اور انہوں نے سر پر عرب اسٹائل کا سیفد کپڑا باندھ رکھا ہے، اہلیہ شانزے لودھی نے  سفید جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔

وائرل تصاویر میں ایک خاتون شانزے لودھی کا منہ میٹھا کرا رہی ہیں جبکہ  عمر شہزاد برابر میں کھڑے ان کو دیکھ رہے ہیں۔

ایک اور وائرل تصویر میں دونوں ایک ساتھ کھڑے ہنستے مسکراتے نظر آئے جس نے مداحوں کو توجہ اپنی طرف سمیٹ لی۔

ممکنہ طور پر وائرل تصاویر عمر شہزاد اور شانزے لودھی کے ولیمے کی ہیں لیکن دونوں نے خود اب تک کوئی تصویر جاری نہیں کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات