28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںہم لکی ہیں کہ ہمارے پاس آل راؤنڈرز ہیں: مچل سینٹنر

ہم لکی ہیں کہ ہمارے پاس آل راؤنڈرز ہیں: مچل سینٹنر


نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر—فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ ہم لکی ہیں کہ ہمارے پاس آل راؤنڈرز ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کی پچ ایک بار پھر اچھی ہے ہم یہاں کھیلے ہوئے ہیں اور تیار ہیں۔

مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ کل ٹریول کے بعد پہنچے اور کھلاڑیوں نے ری کور کیا، ہمیں کل آنے والے چیلنجز کا علم ہے، ہمیں یہاں کھیلنے کا تجربہ ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف پچ یہاں سے مختلف ہے، ہمارے پاس اسپن آپشنز ہیں، یہاں پیسرز کو بھی مدد ملے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں پہلے تو فائنل میں پہنچنا ہے، آج سیمی فائنل کا رزلٹ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات