32 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحماس نے غزہ کیلئے مصری منصوبہ مسترد کر دیا

حماس نے غزہ کیلئے مصری منصوبہ مسترد کر دیا


حماس رہنما سمیع ابو زہری — فائل فوٹو 

فلسطینی مزاحمتی تنظم حماس کے رہنما سمیع ابو زہری نے مصر کی جانب سے غزہ کے مستقبل کے لیے پیش کیے گئے نئے منصوبے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

سمیع ابو زہری نے مصر کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینی کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ حماس غزہ پر مسلط کیے گئے کسی بھی منصوبے، کسی غیر ملکی انتظامیہ یا کسی غیر ملکی افواج کو غزہ کی سر زمین پر تسلیم نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ مصر نے حماس کو حکومت سے الگ کر کے غزہ میں ایک عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز دی ہے جو وہاں پر عرب، مسلم اور مغربی ممالک کی حمایت سے کام کرے گی۔

مصر کی جانب سے پیش کیے گئے اس منصوبے کی ابھی تک کسی عرب ملک کی جانب سے حمایت یا مخالفت سامنے نہیں آئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات