28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںشہری پر تشدد کرنیوالے شاہ زین مری کی تفصیلات حاصل کرلیں، پولیس

شہری پر تشدد کرنیوالے شاہ زین مری کی تفصیلات حاصل کرلیں، پولیس


کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری پر گارڈز کے ساتھ تشدد کرنیوالے شاہ زین مری سے متعلق تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ضلع جنوبی اسد رضا کا کہنا ہے کہ شاہ زین مری سے متعلق تفصیلات حاصل کی ہیں، وہ 19 فروری کو حب سے کراچی آیا تھا، اس کا روٹ پلان بھی حاصل کیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم حب سے بوٹ بیسن پہنچا اور وہاں جھگڑا ہوا تھا، شاہ زین مری کے 5 گارڈز کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شاہ زین مری کے دوست کے گھر چھاپہ مارا گیا، دوست کے مطابق شاہ زین مری واقعے کے بعد بلوچستان فرار ہوگیا تھا۔

اسد رضا کا کہنا ہے کہ گارڈز سے ملنے والے اسلحے کے لائسنس کی تفصیلات چیک کی جا رہی ہیں، شاہ زین مری کو جلد  گرفتار کر لیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات