28 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیوکرینی صدر زیلنسکی معدنیات ڈیل پر بات چیت کیلئے امریکا پہنچ گئے

یوکرینی صدر زیلنسکی معدنیات ڈیل پر بات چیت کیلئے امریکا پہنچ گئے


 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر ولادیمیر زیلنسکی— فائل فوٹو

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی یوکرین کی معدنیات کی ڈیل پر گفت و شنید کے لیے امریکا پہنچ گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملا قات کریں گے۔

امریکی وزیرِ خزانہ نے بتایا ہے کہ یوکرین کےساتھ معدنیات ڈیل مکمل ہے جس پر آج دستخط ہوں گے۔

یوکرین اور امریکا کے درمیان تعمیرِ نو کے سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کا معاہدہ 11 نکات پر مشتمل ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے میں مستقبل میں جنگ کی فنڈنگ کے لیے کوئی خاص ضمانتیں شامل نہیں کی گئی ہیں اس مجوزہ معاہدے میں خطے میں امریکی اہلکاروں کی تعیناتی کی کوئی شق بھی شامل نہیں کی گئی ہے، تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معدنیاتی معاہدہ یوکرین کے بحران کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہو گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات