28 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹنریندر مودی کی موجودگی میں لوگ کھانے پر ٹوٹ پڑے

نریندر مودی کی موجودگی میں لوگ کھانے پر ٹوٹ پڑے


بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہونے والی انویسٹرز سمٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں لوگ کھانے پر ٹوٹ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انویسٹرز سمٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور معروف صنعت کار گوتم اڈانی سمیت کئی اعلیٰ حکام موجود تھے، اس دوران غیر متوقع صورتحال پیدا ہوگئی اور لوگ کھانے پر ندیدوں کی طرح ٹوٹ پڑے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں شرکاء کو پوری اور سبزی کےلیے دھکم پیل کرتے، پلیٹیں گراتے اور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور لوگوں نے اس کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات