30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ، قاہرہ میں مذاکرات

غزہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ، قاہرہ میں مذاکرات


تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود کے درمیان مذاکرات قاہرہ میں ہو رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مذاکرات کار معاہدوں پر عمل درآمد اور فلسطین میں انسانی امداد کی فراہمی کے طریقوں پر بھی بات کریں گے۔

حماس سیاسی بیورو کے عہدیدار باسم نعیم کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں حماس کی شمولیت ضروری ہے، معاہدے پر عمل درآمد کے لیے  پُرعزم ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ کے بارے میں اچھے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے رمضان المبارک میں مسلمانوں کے مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کے حوالے سے مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مسجدِ اقصیٰ کے گرد قائم اسرائیلی چیک پوسٹس پر 3 ہزار اسرائیلی فوجی تعینات کیے جائیں گے اور 55 سال سے زائد عمر کے مرد اور 50 سال سے زائد عمر کی خواتین کو ہی مسجد میں داخلےکی اجازت ہو گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات