28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاداکار سعد قریشی نے مداحوں کو خوش خبری سنا دی

اداکار سعد قریشی نے مداحوں کو خوش خبری سنا دی


سعد قریشی — تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف اداکار سعد قریشی نے مداحوں کو اپنی خوشی میں شامل کر لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور فالوورز کو خوش خبری سنائی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بیٹی کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے۔

سعد قریشی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کی ننھی پری نے ان کے ہاتھ کی ایک انگلی پکڑی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس تصویر کے ساتھ انہوں نے خوبصورت کیپشن بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔

اداکار نے لکھا ہے کہ اس دنیا میں خوش آمدید میری ننھی شہزادی۔

سوشل میڈیا بیٹی کی پیدائش کے اعلان کے بعد اداکار اور اہلِ خانہ کے لیے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات