32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومتجارتی خبریںطورخم گزرگاہ بند، پاکستان یومیہ 3 ملین ڈالرز کی تجارت سے محروم

طورخم گزرگاہ بند، پاکستان یومیہ 3 ملین ڈالرز کی تجارت سے محروم


—فائل فوٹو

پاک افغان بارڈر پر متنازع حدود میں تعمیرات پر کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ آج 5 ویں روز بھی بند ہے۔ 

کسٹم حکام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ سے پاک افغان دو طرفہ تجارت سمیت ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہے جس کے باعث ملک یومیہ اوسطاً 3 ملین ڈالرز کی دو طرفہ تجارت سے محروم ہے جبکہ اس میں 1.6 ملین ڈالرز کی امپورٹ اور ڈیڑھ ملین ڈالرز مالیت کی ایکسپورٹ شامل ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران 12 ملین ڈالرز مالیت کی دو طرفہ تجارت نہیں ہو سکی۔

امیگریشن حکام کے مطابق طور خم بارڈر سے یومیہ اوسطاً 10 ہزار افراد افغانستان آتے جاتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات