33 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومتجارتی خبریںسونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی


—فائل فوٹو

سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 29 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 887 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات