انٹربینک میں روپے کی گراوٹ آج تھمی ہے۔ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر پانچ پیسے سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق پانچ پیسے کمی کے بعد بینکوں کے تبادلہ بازار میں ڈالر 279 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ دو پیسے مہنگا ہو کر 281 روپے 29 پیسے ہے۔