34 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاک بھارت سہیلوں کی دوستی اور محبت کی خوبصورت مثال

پاک بھارت سہیلوں کی دوستی اور محبت کی خوبصورت مثال


پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی سرحدیں اور کشیدگی دوستی اور رشتوں کو ختم نہیں کر سکتی، بھارتی لڑکی نے پاکستانی سہیلی کی شادی میں ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کی، اس جذباتی لمحے کی ویڈیو نے لاکھوں دل جیت لیے۔

بھارتی دوست کی پاکستانی بیسٹ فرینڈ کی شادی ویڈیو کال پر دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے سرحدی رکاوٹوں کے باوجود دوستی اور محبت کی خوبصورت مثال قائم کر دی ہے۔

یہ ویڈیو انا ائیکا آہوجا نامی انسٹاگرام صارف نے شیئر کی ہے، جس میں دونوں دوستوں کی گہری محبت اور جدائی کی تکلیف صاف نظر آ رہی ہے۔

ویڈیو میں موجود ٹیکسٹ میں لکھا ہے کہ مجبور ہو کر اپنی بہترین دوست کی شادی فیس ٹائم پر دیکھ رہی ہوں کیونکہ دونوں ممالک کی آپس میں نہیں بنتی۔

بھارتی لڑکی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا .’ کہ بجرنگی بھائی جان، تاروں کے نیچھے سے پاکستان پہنچا دو۔

یہ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے اور اب تک 2.5 ملین سے زائد ویوز اور 1.8 لاکھ لائکس حاصل کر چکی ہے۔ 

سوشل میڈیا صارفین نے اس جذباتی لمحے پر اپنے خیالات اور تجربات شیئر کیے ہیں، ایک صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے قریبی عزیز بھی پاکستان میں رہتے ہیں اور یہ بھارت پاکستان تنازع واقعی تکلیف دہ ہے۔

ایک اور صارف نے دونوں ممالک کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت مل کر کام کریں تو وہ چین کے بعد اگلی سپر پاور بن سکتے ہیں، دلوں کو ہمیشہ کے لیے تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔

ایک صارف نے جذباتی انداز میں کہا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر مجھے بے حد رونا آ رہا ہے، یہ ویڈیو بہت پیاری ہے لیکن ساتھ ہی دل کو توڑ دینے والی بھی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات