27 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومانٹرٹینمنٹحنا خان نے مداحوں کو کینسر علاج مکمل ہونے کی خبر دیدی

حنا خان نے مداحوں کو کینسر علاج مکمل ہونے کی خبر دیدی


بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے مداحوں کو کینسر کا علاج مکمل ہونے کی خبر دے دی۔

37 سالہ اداکارہ کو 2024ء میں اسٹیج 3 کے بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، اب انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ’میری کیموتھراپی اور سرجری ختم ہوچکی ہے۔‘

اداکارہ نے بیماری کی تشخص کے وقت انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی بیماری کا اعلان اور اس پر قابو پانے کےلیے عزم کا اظہار کیا تھا۔

حنا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے علاج کے دوران کے تجربات شیئر کیے تھے، جس سے بیماری کے خلاف اُن کی جدوجہد کا پتا چلتا ہے۔

ایک ایوارڈ شو میں شرکت کے بعد اداکارہ نے میڈیا سے اپنی صحت سے متعلق گفتگو کی، جسے ایک فوٹوگرافر نے اپنے انسٹا پوسٹ میں شیئر کیا ہے۔

حنا خان نے کہا کہ میری کیموتھراپی اور سرجری ختم ہوچکی، اب میں علاج کی دوسری نوعیت پر ہوں، میں امیونوتھراپی لے رہی ہوں اور سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔

اس دوران حنا خان نے ایوارڈ یافتہ ڈی جے سے پوچھا کہ تم کیوں ناچ رہے ہوں؟ جس کے جواب پروہ بھی ناچنے لگ گئیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد اداکارہ کے مداحوں میں خوش ہوگئے ہیں، ایک فین نے لکھا ’واہ بہت اچھا‘، دوسرے نے لکھا ’ہم آپ کےلیے بہت خوش ہیں‘۔

حنا خان نے کسوٹی زندگی کی، ناگن سیزن 5 جیسے مشہور ٹی وی شوز کیے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات