29 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںریفری کو میسی سے آٹو گراف مانگنا مہنگا پڑ گیا، پابندی عائد

ریفری کو میسی سے آٹو گراف مانگنا مہنگا پڑ گیا، پابندی عائد


میکسیکن ریفری مارکو انٹونیو اورٹیز ناوا — فائل فوٹو

میکسیکن ریفری مارکو انٹونیو اورٹیز ناوا کو ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے آٹوگراف مانگنا مہنگا پڑ گیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میکسیکن ریفری کو لیونل میسی سے آٹوگراف مانگنے پر کنفیڈریشن آف نارتھ، سینٹرل امریکا اینڈ کیریبیئن ایسوسی ایشن فٹ بال (CONCACAF) کی جانب سے 6 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کونکاکاف چیمپئنز کپ کے دوران 19 فروری کو انٹر میامی اور اسپورٹنگ کنساس سٹی کے درمیان میچ کھیلا گیا، جسے انٹر میامی نے 1 صفر سے جیت لیا۔

اس میچ کے بعد میکسیکن ریفری نے قریبی معذور رشتے دار کے لیے ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر سے آٹوگراف کی درخواست کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کونکاکاف نے اس صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ میکسیکن ریفری کی جانب سے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، جسے ریفری نے تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی، تاہم اسے 6 ماہ کی پابندی کا سامنا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات