30 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومقومی خبریںسیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک


ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کے خلاف آپریشنز کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق 23 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں 2 مختلف آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں آپریشن کیا اور موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق ڈی آئی خان کے ایک اور علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔

اعلامیے کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلیے پُرعزم ہیں۔

صدر مملکت نے ڈی آئی خان میں خوارج کیخلاف فورسز کی کامیاب کاروائیوں کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے 7 خوارج کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، سیکیورٹی فورسز کو آپریشنز پر شاباش دیتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات