34 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحسن نصراللّٰہ کے جنازے پر اسرائیلی طیاروں کی نچلی پرواز

حسن نصراللّٰہ کے جنازے پر اسرائیلی طیاروں کی نچلی پرواز


لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ اور سیکریٹری جنرل ہاشم صفی الدین کے جنازے کے اوپر اسرائیلی طیاروں نے  نچلی پرواز کی۔

حسن نصر اللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تاریخی جنازے میں شرکت کیلئے لبنان اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد بیروت پہنچے، تاہم جنازے کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں نے فضا میں کشیدگی پیدا کردی۔

مقامی میڈیا کے مطابق جنازے کے دوران چار اسرائیلی ایف 16 طیارے بیروت کی فضاؤں میں گشت کرتے رہے۔

حسن نصراللّٰہ کے جنازے کی ادائیگی سے قبل ہی بیروت کا 55 ہزار نشستوں والا اسٹیڈیم مکمل بھر گیا تھا۔

حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کو عارضی طور پر ان کے بیٹے ہادی نصر اللّٰہ کے پہلو میں دفن کیا گیا تھا، جو 1997 میں اسرائیل کے ساتھ لڑتے ہوئے  شہید ہوئے تھے۔ تاہم اب ان کا باضابطہ جنازہ اسرائیل کے ساتھ  ہونے والی جنگ بندی کے بعد منعقد کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات