30 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار

اسرائیل سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار


فائل فوٹو

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے ساتویں مرحلے میں حماس نے 6 اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے تاہم اسرائیل سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ بے تابی سے رہائی کے منتظر ہیں، اسرائیل کو معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدی رہا کرنے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیے ہیں۔

اپنی رہائی پر یرغمالیوں نے اظہارِ تشکر کیا اور ایک یرغمالی نے فرطِ جذبات میں حماس کے جنگجو کا سر چوم کر شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں سات عرب ممالک کے رہنماؤں نے ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ مسترد کردیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات