مصطفیٰ عامر کے والد عامر شجاع کا کہنا ہے کہ ارمغان میرے بیٹے کا دوست نہیں تھا، ارمغان نے قتل کے روز مصطفیٰ کو ٹریپ کیا تھا۔
جیو نیوز سے گفتگو انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، کسی طور پر ملزم کو سزا دلوائے بغیر نہیں رہ سکتا۔
تفتیش سے مطمئن ہوں، آج قبر کشائی کر کے نمونے لے لیے گئے ہیں۔
عامر شجاع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کے قاتل کو سزا دلوائی جائے۔
واضح رہے کہ نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی لاش سے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قبر سے مصطفیٰ عامر کی لاش نکالنے کے بعد نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا ہے۔