26 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاحمد علی اکبر نے شادی کی تصاویر ری شیئر کرنے سے منع...

احمد علی اکبر نے شادی کی تصاویر ری شیئر کرنے سے منع کر دیا


—فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکار و ماڈل احمد علی اکبر کی جانب سے شادی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

احمد علی اکبر نے اہلیہ کو اپنا دل، زندگی، سکون اور اپنا گھر قرار دیا ہے۔

جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’لال کبوتر‘ کے اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک منفرد نوٹ بھی لکھا ہے۔

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ کے ہیرو کا تنبیہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہماری شادی کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیوز آن لائن شیئر کرنے سے ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی ہو گی، شادی کی تقریبات کی کوئی بھی تصویر، فوٹیج شائع یا پوسٹ ہونے میں ہماری رضا مندی شامل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی دنیا میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی فنکار نے شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرنے کے بعد انہیں استعمال کرنے سے منع کیا ہو۔

دوسری جانب احمد علی اکبر کی شادی کی خوبصورت تصاویر پر شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارک باد اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات