26 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومکھیلوں کی خبریں’’شکریہ پاکستان‘‘ نیوزی لینڈ کے کرکٹرز مہمان نوازی سے خوش

’’شکریہ پاکستان‘‘ نیوزی لینڈ کے کرکٹرز مہمان نوازی سے خوش


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں موجود نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پاکستان کے مہمان نوازی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے حالانکہ لاہور میں رچن رویندرا کو گیند لگی تو بھارتی یو ٹیوبرز نے اس کا ذمے دار پاکستان کی ناقص فلڈ لائٹس کو قرار دیا تھا۔ آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی ویڈیو جاری کی ہے جس کے مطابق رچن ویندرا کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی انجوائے کی۔گلین فلپس نے کہا کہ یہاں کے لوگ سب بہت اچھے ہیں، ’’شکریہ پاکستان‘‘ ۔ ڈیرل مچل نے کہا کہ یہ چیمپئنزٹرافی کا وقت ہے، امید ہے کہ ہم نیوزی لینڈ کے عوام کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیریں گے۔ کین ولیم سن اور میٹ ہنری نے کہا کہ یہاں آکر کافی پُرجوش ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات