28 C
Lahore
Thursday, July 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآئی سی سی نے کمنٹیٹرز کی گفتگو کو دوسرا رخ دے کر...

آئی سی سی نے کمنٹیٹرز کی گفتگو کو دوسرا رخ دے کر دلچسپ انداز میں پیش کردیا


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا کل سے کراچی میں آغاز ہونے جارہا ہے۔ ایونٹ کےلیے جہاں مداح پُرجوش ہیں وہیں آئی سی سی نے بھی اس جوش کو برقرار رکھنے کےلیے دلچسپ سوشل میڈیا پوسٹس بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آئی سی سی کی جانب سے کمنٹیٹرز کے سنسنی خیز لمحات کو بیان کرنے کےلیے ادا کیے گئے جملوں کو دوسری شکل دے کر پیش کردیا۔ 

گرافیکل ویڈیو میں کمنٹیٹر جو الفاظ استعمال کر رہے ہیں انہی کے مطابق ویڈیو میں منظرکشی کی گئی ہے۔ 

آئی سی سی کی شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستان کے رمیز راجہ اور بازید خان کے ساتھ ساتھ این اسمتھ، ناصر حسین، روی شاستری، میل جونز، ڈیل اسٹین، ایرون فنچ، شان پولک، آئن بشپ، سائمن ڈول، کاس نائیڈو، میتھیو ہیڈن، ہرشا بھوگلے، دنیش کارتھک، پمیلو بانگوا، کیٹی مارٹن، اطہر علی خان، این وارڈ، مائیکل اتھرٹن اور سنیل گواسکر کی آواز شامل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات