30 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹچور پانی والی گن لیکر بینک لوٹنے پہنچ گیا

چور پانی والی گن لیکر بینک لوٹنے پہنچ گیا


تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

جنوبی کوریا میں ایک چور کی بینک ڈکیتی کی کوشش نے پہلے سب کو ڈرا دیا اور پھر ہنسنے پر بھی مجبور کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک شخص نے پانی والی گن سے بینک لوٹنے کی کوشش کی جس میں کامیاب ہوتے ہوتے رہ گیا اور پکڑا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر بوسن میں 30 سالہ چور بینک میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا جس کے بعد اس نے کیش کاؤنٹر کے نزدیک جا کر عملے اور اور لوگوں سے کہا کہ سب زمین پر لیٹ جائیں اور میرے بیگ میں نقدی بھر دی جائے۔

اس شخص نے چہرے پر نقاب لگا رکھا تھا اور اس کے پاس ایک بیگ اور سیاہ رنگ کا تھیلا بھی تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بینک ڈکیتی کو ناکام بنانے میں اہم کردار ایک 53 سالہ شخص نے ادا کیا جس نے ملزم کو دبوچ لیا جس کے بعد دیگر لوگوں نے بھی چور کو پکڑنے کے لیے مدد کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک میں داخل ہونے کے 2 منٹ کے اندر ہی ملزم کو پکڑ لیا گیا جس کے بعد سامنے آنے والی تفصیلات نے وہاں ڈرے اور سہمے ہوئے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو باقاعدہ گرفتار کر لیا اور اس کے سامان کی تلاشی لینے پر پتہ چلا کہ چور کے سیاہ رنگ کے تھیلے میں ڈائناسور کے ڈیزائن والی پانی کی کھلونا پستول موجود ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق گرفتارملزم 5 سال سے بیروزگار اور مالی مشکلات کا شکار ہے، ملزم نے ڈکیتی کے بعد فرار ہونے کا بھی کوئی پلان نہیں بنایا تھا اور اس کے پاس ڈکیتی کے بعد بھاگنے کے لیے کوئی سواری بھی نہیں تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات