30 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںانتظار کی گھڑیاں ختم، چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا میچ کل

انتظار کی گھڑیاں ختم، چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا میچ کل


انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا میچ کراچی میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

تقریب میں پاکستان ایئر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کرکٹ کی سب سے بڑی جنگ براہ راست ”جیوسوپر“ سے نشر ہوگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات