30 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دوسراگروپ بھی لاہور پہنچ گیا۔ 15 کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دستہ کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچا ہے۔ کھلاڑیوں میں مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ٹریوس ہیڈ، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا بھی شامل ہیں۔ آسٹریلیا ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔ آسٹریلیا کا دوسرا میچ 25 فروری کو جنوبی افریقا کے ساتھ راولپنڈی اور آخری گروپ میچ 28 فروری کو افغانستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات