28 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپاکستانی لڑکوں نے مجھے رلا دیا: راکھی ساونت

پاکستانی لڑکوں نے مجھے رلا دیا: راکھی ساونت


—فائل فوٹوز

پاکستانی لڑکوں نے بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت کو رلا دیا۔

اس بات کا دعویٰ بالی ووڈ کی مشہور اور متنازع شخصیت راکھی ساونت نے کیا ہے جو ان دنوں پاکستان اور بھارت دونوں جگہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

خصوصاً پاکستانی اداکار دودی خان اور مفتی قوی سے راکھی ساونت کی ممکنہ شادی کی خبریں سرگرم ہیں۔

پاکستانی مداحوں کی طرف سے شادی کی پیشکشوں نے بھی راکھی ساونت کی مقبولیت میں اضافہ کر دیا ہے، اب سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آیا وہ واقعی کسی پاکستانی سے شادی کریں گی یا نہیں۔

 ایک انٹرویو میں میزبان متھیرا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی نے انکشاف کیا کہ پاکستانی لڑکوں نے انہیں رُلا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دودی خان نے شادی کا وعدہ کیا تھا، لیکن پھر وہ پیچھے ہٹ گئے اور اپنے بھائیوں سے شادی کی تجویز دینے لگے، اب ایک بار پھر وہ پھولوں اور انگوٹھی کے ساتھ میرے قریب آنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ 

بھارتی اداکارہ نے پروگرام میں کہا کہ مفتی قوی کی طرف سے بھی شادی کی پیشکش ہو چکی ہے، لیکن کوئی بھی اپنی بات پر  قائم نہیں رہا، جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات