26 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںہمارے نوجوان بولرز کیلئے ورلڈ کلاس بیٹرز کے خلاف کھیلنا آسان نہیں...

ہمارے نوجوان بولرز کیلئے ورلڈ کلاس بیٹرز کے خلاف کھیلنا آسان نہیں تھا، جنوبی افریقی بیٹر


فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ کے بیٹر میتھیو بیٹزکے نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان بولرز کےلیے ورلڈ کلاس بیٹرز کے خلاف کھیلنا آسان نہیں تھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں ڈیبیو پر ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے والے میتھیو بیٹزکے نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ون ڈے کیریئر میں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہوں، یہ میری اچھی اننگز رہی۔ 

انہوں نے کہا کہ آغاز میں پچ تھوڑی مختلف تھی، آہستہ آہستہ بہتر ہوئی، 30 اوورز کے بعد پچ بیٹنگ کےلیے بہتر ہوگئی تھی۔

جنوبی افریقی بیٹر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے دو کوالٹی بیٹرز نے عمدہ بیٹنگ کی، ہمارے بولرز نے بڑی کوشش کی لیکن بدقسمت رہے، اگلے میچ میں کم بیک کریں گے۔

بریٹزکے نے کہا کہ ہمارے نوجوان بولرز کےلیے ورلڈ کلاس بیٹرز کے خلاف کھیلنا آسان نہیں تھا۔ ہم بعد میں بیٹنگ کرتے تو ہمارے لیے زیادہ اچھا ہوتا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات