33 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومقومی خبریںلانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 ٹرکوں کو آگ لگا دی

لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 ٹرکوں کو آگ لگا دی


تصویرـ ویڈیو گریب

کراچی کے علاقے لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 مال بردار ٹرکوں کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق ایک ٹرک کا اگلا حصہ جل گیا جبکہ دوسرے کو جلانے سے بچا لیا گیا ہے۔

پولیس کے ہوائی فائرنگ کرنے پر ٹرکوں کو آگ لگانے والے ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کو آگ لگانے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

رات گئے بھی لانڈھی 89 ڈبل روڈ پر ہیوی ٹریفک کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈمپروں کی ٹکر سے 7 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات