26 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ


—فائل فوٹو

سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، راچن رویندرا کی جگہ کونوے کو شامل کیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں اور وہ کھیلنے کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں۔

واضح رہے کہ 3 ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات