28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںترک صدر اردوان آج ملائشیا و انڈونیشیا روانہ ہونگے، پاکستان بھی آئینگے

ترک صدر اردوان آج ملائشیا و انڈونیشیا روانہ ہونگے، پاکستان بھی آئینگے


ترک صدر رجب طیب ایردوان—تصویر بشکریہ ترک میڈیا

ترک صدر رجب طیب اردوان آج سے 13 فروری کے دوران ایشیاء کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے جن میں ملائشیا، انڈونیشیا اور پاکستان شامل ہیں۔

ترک اخبار کے مطابق صدر طیب اردوان ملائیشیا، انڈونیشیا، پاکستان کے سربراہان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

ترک صدر اردوان پہلے ملائشیا پھر انڈونیشیا اور آخر میں پاکستان پہنچیں گے۔

ترک صدر اِن دوروں کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

وہ اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک کو آپریشن کونسل کے اجلاس کی مشترکہ سربراہی بھی کریں گے۔

ترک صدر کے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

دورے کے دوران غزہ، علاقائی و عالمی مسائل پر گفتگو بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات