30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومتجارتی خبریںبیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری میں 3 ارب ڈالر پاکستان بھیجے،...

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری میں 3 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، اسٹیٹ بینک


علامتی فوٹو

تارکین ہم وطنوں نے رواں سال جنوری میں تین ارب ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔ سعودی عرب سے پانچ، عرب امارات سے چار، برطانیہ سے تین اور امریکا سے دو ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان آئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق جنوری 2025 کی ترسیلات جنوری 2024 کے مقابلے 25 فیصد زائد ہیں۔

جنوری میں سعودی عرب سے 72، عرب امارات سے 62، برطانیہ سے 44 اور امریکا سے 29 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئی ہیں۔

جنوری کے اعداد شامل کر لینے کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کی ترسیلات تقریباً 21 ارب ڈالر رہیں جو گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ سے 31 فیصد زائد ہیں۔

مالی سال 24-2023 کے ابتدائی 7 مہینوں میں تقریباً 16 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے تھے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں سعودی عرب سے 5 ارب 15 کروڑ، عرب امارات سے 4 ارب 20 کروڑ، برطانیہ سے 3 ارب 8 کروڑ اور امریکا سے 2 ارب 7 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان آئیں۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات