30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹیوخانو نے امیر گیلانی کی شادی پر دلچسپ پشتون روایت دہرا دی

یوخانو نے امیر گیلانی کی شادی پر دلچسپ پشتون روایت دہرا دی


کولاج بشکریہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ

معروف یوٹیوبر عمر خان المعروف یوخانو نے اپنے دوست، اداکار امیر گیلانی کی اداکارہ ماورا حسین کے ساتھ شادی میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔

ماورا اور امیر کی شادی میں جہاں قریبی دوستوں، بہن عروہ حسین اور فرحان سعید نے ڈانس کیا وہیں یوخانو نے بھی ڈانس فلور پر جاندار پرفارمنس دی۔

یوخانو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں انہیں اپنے دوست امیر کے ساتھ پشتون شادیوں کی روایت دہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یوٹیوبر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے یہاں پٹھانوں میں ایک روایت ہے کہ شادی پر دولہا کو چارپائی پر بٹھا کر ہوا میں اچھالا جاتا ہے، میں امیر گیلانی کے ساتھ بھی یہ روایت دہراؤں گا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیر گیلانی کو ان کی شیندی کی تقریب میں چارپائی پر بٹھا کر ہوا میں اچھالا گیا، اس روایت سے آس پاس موجود سب ہی مہمانوں سمیت خود امیر بھی خوب محظوظ ہوتے نظر آئے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماورا حسین اور ان کے قریبی دوست امیر گیلانی نے رواں ماہ کی 5 تاریخ کو نکاح کر لیا تھا۔

اس جوڑے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز تاحال سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات