30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنئی دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی مارلینا نے استعفیٰ دیدیا

نئی دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی مارلینا نے استعفیٰ دیدیا


— فائل فوٹو

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی مارلینا نے استعفیٰ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے اسمبلی انتخابات میں نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت کے ایک دن بعد عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والی وزیراعلیٰ آتشی مارلینا نے آج گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

گورنر وی کے سکسینہ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ساتویں قانون ساز اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے اسمبلی انتخابات میں 27 سال بعد مودی کی جماعت جیت گئی ہے جہاں 70 میں سے 48 نشستیں اس کے حصے میں آئی ہیں۔

علاوہ ازیں عام آدمی پارٹی کو 22 نشستیں مل سکیں جبکہ راہول گاندھی کی جماعت کانگریس ایک بھی نشست حاصل نہ کرسکی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات