33 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسیف علی خان پر حملے کے بعد کرینہ کپور کا مبہم پیغام...

سیف علی خان پر حملے کے بعد کرینہ کپور کا مبہم پیغام سامنے آگیا


کرینہ کپور — فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا اپنے شوہر اداکار سیف علی خان پر حملے اور اس سے متعلق زیرِ گردش قیاس آرائیوں کے درمیان پہلا مبہم پیغام سامنے آگیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اداکارہ کی انسٹا اسٹوری حملے کے بعد ان کے جذبات کو ظاہر کر رہی ہے۔

انسٹا اسٹوری میں جب وی میٹ کی اداکارہ نے زندگی میں عاجزی کی اہمیت پر ایک نوٹ شیئر کیا ہے۔

سیف علی خان پر حملے کے بعد کرینہ کپور کا مبہم پیغام سامنے آگیا

ان کے مطابق شادی، طلاق، پریشانی، بچے کی پیدائش، کسی عزیز کی موت یا پھر والدین کے احساس کو صحیح معنوں میں کوئی بھی کبھی نہیں سمجھ سکتا جب تک کہ وہ اس کا تجربہ خود نہ کرلے۔

انسٹا اسٹوری میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی کے خیالات یا تصورات کا حقیقت سے تعلق نہیں، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ سب سے زیادہ ہوشیار اور سب جانتا ہے تو یہ اس وقت تک ہے جب تک زندگی آپ پر مہربان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات