28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاسکیٹ بورڈنگ کرنے والے کتے نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

اسکیٹ بورڈنگ کرنے والے کتے نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا


فوٹو: اسکرین گریب

ایک باصلاحیت کتے نے اسکیٹ بورڈ پر سوار ہو کر انسانی سرنگ (انسانوں کی ٹانگوں کے نیچے) سے گزرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔

یہ انسانی سرنگ 40 افراد پر مشتمل تھی جو اپنی ٹانگیں پھیلائے کھڑے تھے۔

یہ حیرت انگیز کارنامہ جاپانی ڈاگ ٹرینر ساتومی آسانو کے کوکر اسپینیئل نسل کے کتے کوڈا نے انجام دیا۔ کوڈا نے اطالوی ٹی وی سیریز لو شو دی ریکارڈ کے سیٹ پر اسکا ریکارڈ قائم کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 2017 میں جاپانی کتے ڈائی چُن نے 33 افراد کے ذریعے بنا رکھا تھا۔

پیشہ ور ڈاگ ٹرینر ساتومی آسانو نے بتایا کہ وہ مثبت رویے کے ذریعے کتوں کو تربیت دینے پر یقین رکھتی ہیں اور کتوں کے مالکان کو سزا یا دیگر منفی طریقوں سے گریز کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات