30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی وزیراعظم کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے بیان پر...

اسرائیلی وزیراعظم کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے بیان پر متحدہ عرب امارات کی شدید مذمت


—فائل فوٹو

متحدہ عرب امارت نے بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کردیا اور اس کی شدید مذمت کی ہے۔

متحدہ عرب امارت کی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیان قابلِ مُذمت اور اشتعال انگیز ہے، نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

اماراتی وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا بیان بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقائی استحکام صرف 2 ریاستی حل کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب، مصر، فلسطین اور اُردن بھی اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کو مسترد کرچکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات