34 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںوزیراعظم نے قومی ٹیم کو بھارت کو ہرانے کا ہدف دیدیا

وزیراعظم نے قومی ٹیم کو بھارت کو ہرانے کا ہدف دیدیا


وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ہرانے کا ہدف دے دیا۔

نئے تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ دبئی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کےلیے آپ مجھے بھی ساتھ لے چلیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ چیمپئن ٹرافی جیت کر نہ صرف پوری قوم کے ہیروز ہوں گے بلکہ ہمسائیہ ملک بھارت کو شکست دے کر 24 کروڑ عوام کے دل جیت لیں گے۔

وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام لے کر اُن کی پرفارمنس کو سراہا اور کہا کہ بھارت کو ایونٹ میں ہرا کر آئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم نے مختصر وقت کے چیلنج میں ناممکن کو ممکن کر دکھایا، اسٹیڈیم کی تعمیر نو شاندار طریقے سے مکمل ہوئی، اس معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تعاون کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو بہت ہی شاندار طریقے سے مکمل ہوئی، صرف 117 دن میں ناممکن کو ممکن بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی عادت ہے، جو اچھے کام کرتے ہیں ان کو لندن کی سیر کراتے ہیں، ان 2500 افراد کو بھی لندن کی سیر کرائیں تاکہ حوصلہ افزائی ہو۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا شہباز اسپیڈ کی بات ہوتی تھی، جو ماضی ہوگیا اب میں محسن اسپیڈ کی بات کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے اعلیٰ کرکٹ کھیلی اور پوری قوم کا دل جیتا ہے، چیمپئز ٹرافی قومی کھلاڑیوں کی جیت کی منتظر ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز بھارتی بیٹرز کو ٹف ٹائم دیں گے، شاہین آفریدی آپ اپنے سسر کی پیروی کریں اور وکٹوں کے انبار لگادیں۔

انہوں نے کہا کہ 29 سال بعد بہت بڑا ایونٹ ہورہا ہے، یہ ٹرافی اللہ تعالی پاکستان کی جھولی میں ڈالے گا، شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات