26 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمزید 3 اسرائیلی اور 183 فلسطینی رہا

مزید 3 اسرائیلی اور 183 فلسطینی رہا


تصویر بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت پانچویں مرحلے میں 3 اسرائیلیوں کو رہا کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 3 اسرائیلی مغویوں میں اوہد بن امی، ایلی شرابی اور لیوی شامل ہیں۔

ان 3 اسرائیلی مغویوں کو 183 فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے 18 ایسے قیدیوں کو رہا کیا ہے جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے، جبکہ 54 قیدیوں کو طویل مدتی سزائیں دی گئی تھیں۔

علاوہ ازیں 111 قیدیوں کو غزہ کی پٹی سے 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت اب تک 16 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات