30 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںمحسن نقوی علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

محسن نقوی علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے


اسکرین گریب

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ریکارڈ مدت میں تیار ہونے والے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہو رہی ہے، محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لیے شاندار انتظامات کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کو نئے قذافی اسٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے، آج پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے، ریکارڈ مدت میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے شائقین کرکٹ اور کھلاڑی اسٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔ 

محسن نقوی علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

محسن نقوی علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

آج وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔

قذافی اسٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف سنگر آواز کا جادو جگائیں گے۔

لائٹس شو اور ڈھول کا شاندار مظاہرہ ہو گا، قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں کرکٹ فینز کے لیے داخلہ فری ہو گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات