28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومخاص رپورٹعبد العلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

عبد العلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات


عبد العلیم خان — فائل فوٹو

وزیرِ مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبد العلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔

دورانِ ملاقات دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں باہمی شراکت داری کے لیے مختلف اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی انتہائی حوصلہ افزا عمل ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہبازشریف جلد آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔

آذربائیجان نے سفیر نے کہا کہ آذربائیجان کی قیادت اور عوام وزیرِ اعظم پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات