33 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہزاروں مشتعل مظاہرین نے شیخ حسینہ واجد کے گھر کو آگ لگا...

ہزاروں مشتعل مظاہرین نے شیخ حسینہ واجد کے گھر کو آگ لگا دی


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

ڈھاکا میں ہزاروں مشتعل مظاہرین نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر کو آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے شیخ حسینہ واجد کے اپنے حامیوں سے سوشل میڈیا پر خطاب کے اعلان پر احتجاج کیا اور دھمکی دی تھی اگر سابق وزیرِ اعظم نے خطاب کیا تو ان کے آبائی گھر کو گرا دیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کا خطاب شروع ہوتے ہی مظاہرین نے ڈھاکا میں موجود ان کے آبائی گھر پر دھاوا بول دیا۔

مظاہرین نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم کے آبائی گھر کو پہلے آگ لگائی اور پھر کرین سے گرا دیا۔

واضح رہے کہ ڈھاکا میں واقع  یہ گھر شیخ مجیب الرحمٰن کا تھا جسے شیخ حسینہ واجد نے اپنے دورِ اقتدار میں میوزیم میں تبدیل کر دیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات