28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہانیہ عامر کو بھارتی میڈیا توجہ دینے لگا

ہانیہ عامر کو بھارتی میڈیا توجہ دینے لگا


تصاویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان کی معروف و شوخ اداکارہ ہانیہ عامر کی معمولی سی بات اور سوشل میڈیا پوسٹ کو بھی بھارتی میڈیا جگہ دینے لگا۔

بھارت کی ایک مشہور نیوز ویب سائٹ نے ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پوسٹ کو اپنی ویب سائٹ کے فرنٹ پیچ پر جگہ دی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صرف اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں، انہوں نے کوئی خاص پیغام یا بیان جاری نہیں کیا تھا پھر بھی بھارتی ویب سائٹ نے اسے فرنٹ پیج پر جگہ دی۔

بھارتی ویب سائٹ کے فرنٹ پیچ کا اسکرین شاٹ
بھارتی ویب سائٹ کے فرنٹ پیچ کا اسکرین شاٹ

دوسری جانب ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو ہمیشہ کی طرح خوب پسند کیا گیا اور سیکڑوں صارفین نے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کی تعریف بھی کی۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر کی اداکاری اور ان کی خوبصورتی کے سیکڑوں مداح اور معترف پاکستان کی طرح بھارت میں بھی موجود ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات