27 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاناما کا چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے الگ ہونے کا...

پاناما کا چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے الگ ہونے کا فیصلہ


پانامہ کے صدر امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔

پاناما نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پاناما کے صدر نے کہا کہ چین میں پاناما کے سفیر نے بیلٹ اینڈ روڈ معاہدے سے نکلنے کی دستاویزات چینی حکام کے حوالے کر دیں۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ معاہدہ ختم کرنےکا فیصلہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورے سے پہلے کیا تھا۔

دوسری جانب چین نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاناما کینال کو دوبارہ اپنے قبضے میں لینے کی دھمکیوں کے تناظر میں پاناما پر زور دیا کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر بیرونی مداخلت کے خلاف مزاحمت کرے۔ 

چینی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا امید ہے کہ متعلقہ فریق دو طرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے عوام کے وسیع البنیاد مفادات کے لیے بیرونی مداخلت کے خلاف اعتماد کے ساتھ مزاحمت کریگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات