26 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومقومی خبریںجوہر موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی کی...

جوہر موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی کی نماز جنازہ ادا


کراچی کے علاقے جوہر موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی نماز جنازہ ملیر امام بارگاہ میں ادا کردی گئی۔

جنازے کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شہر میں کوئی پوچھنے والا نہیں بڑی گاڑیاں اور ڈمپر دن کے اوقات میں شہر میں کیوں اور کیسے نظر آرہی ہیں؟

گزشتہ روز جوہر موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق کامران اور اہلیہ کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں شرکت کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔کراچی والے روز اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شام 5 بجے ڈمپر کیسے شہر میں آئے عوام کے بارے میں نہیں سوچتا کوئی نظام کے تحت ٹریفک کو چلنا چاہیے۔

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی شارق جمال کا کہنا تھا کہ حکومت کے چہرے پر کوئی شکن بھی نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ ملیر میں روڈ ایکسیڈنٹ میں 4 اموات ہوئی ہیں کھوکھراپار والے حادثے کا ٹریفک پولیس کو علم ہی نہیں تھا ان کی ایف آئی آر میں نے خود درج کروائی۔

رکن سندھ اسمبلی  نے کہا کہ یہ ڈمپر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا تھا ڈمپر ڈرائیور نشہ کرکے گاڑی چلاتے ہیں انہیں سخت سزا دی جانی چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات